ہندوستان کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، ویبینارکا انعقاد

رپورٹ: PTUDC

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے زیر اہتمام ہندوستان کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ’ہندوستان کسانوں کی جدوجہد اور مستقبل کا لائحہ عمل‘ کے موضوع پر مورخہ7 فروری کو ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

ویبینار میں کسانوں کی تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والی تنظیم ’آل انڈیا کسان سبھا‘ اور ’ہریانہ کسان سبھا ‘ کے رہنما روشن سوچن، کسان اکٹھ پنجاب پاکستان کے رہنما رؤف لنڈ اور انقلابی ہاری جدوجہد سندھ پاکستان کے رہنما انور پنہور نے خطاب کیا جبکہ ویبینار کے میزبانی کے فرائض PTUDC کے مرکزی رہنما عمر شاہد نے ادا کئے۔ ویبینار کو PTUDC کے فیس بک پیج سے لائیو نشر کیا گیا اور ایک ہزار سے زائد افراد نے فیس بک لائیو کے ذریعے اس میں شرکت کی۔

ویبینار میں ہندوستانوں کی حالیہ تحریک پر مفصل گفتگو کی گئی اور مقررین نے ریڈ کلف لائن کے آر پار کسانوں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا دونوں طرف کے کسان سرمایہ دارانہ نظام میں بد ترین استحصال کا شکار ہیں تاہم ان کے استحصال کی اشکال مختلف ہو سکتی ہیں۔ دونوں ممالک کے محنت کش اور کسان متحد ہو کر ہی اس خطے سے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور یہاں ایک سوشلسٹ انقلاب برپا کر کے ہی اربوں انسانوں کی تقدیر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ویبینار کی مکمل ریکارڈنگ یہاں کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے۔