ملک بھر سے یونین رہنماؤں اور تنظیموں کی سٹیل ملز کے محنت کشوں کے ساتھ اظہاریکجہتی

رپورٹ: PTUDC لاہور

پورے پاکستان سے سٹیل ملز کے محنت کشوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے  مظاہروں اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تمام پیغامات ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متواترنشرکئے جا رہے ہیں۔ ان میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی مرکزی لیڈرشپ مرکزی چیئرمین PTUDC نذر مینگل، مرکزی جنرل سیکرٹری قمرالزمان خان اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چنگیز ملک کے ساتھ سید عارف حسین شاہ صدر یوٹیلٹی سٹورورکرز یونین CBA، محمد کاکٹرجنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن،عبداسلام بلوچ صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان، میاں محمد یوسف پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن،عمران خان ریجنل ڈپٹی چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین IESCO، طارق چغتائی صدر پی ٹی یو ڈی سی آزاد کشمیر، التمش صدق JKNSF، حارث قدیر رہنما صحافی آزاد کشمیر، نزاکت فارسٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر، محمد اشرف کھوکھر آل پنجاب پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن،رمضان لغاری صدر پیپلز یونٹی PIA، محمد توقیر فنانس سیکرٹری آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ایسو سی ایشن، افضال شانی ڈپٹی چیئرمین JKNSF، یاسر حنیف مرکزی جنرل سیکرٹری JKNSF اور سعد ناصر ٹیچرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیرشامل ہیں۔

تمام رہنماؤں نے پاکستان سٹیل ملز سے محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سٹیل ملز کے محنت کشوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ایک کال پر پورے پاکستان میں بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

اس کے علاہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمختلف ٹریڈ یونین رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے پیغامات میں پاکستان سٹیل ملز کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقوق کی خاطر مظاہرے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں کچھ ذیل میں دیے جا رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

عمار راشد، مرکزی رہنما عوامی ورکرز پارٹی

 تیمور رحمان، رہنما مزدورکسان پارٹی

پراگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو PSC

ریلوے لیبریونین

عمار جان، رہنما حقوق خلق موومنٹ HKM

نیشنل پارٹی

فارق طارق، لاہور لیفٹ فرنٹ

انقلابی طلبہ محاذ RSF

 

بیرو ن ملک سے بھی اظہار یکجہتی کے پیغاما ت کاسلسلہ جاری ہیں اس سلسلے میں ترکی کی سوشلسٹ پارٹی کے نوجوان ونگ کی مرکزی آرگنائزر نے اپنے پیغام میں پاکستان سٹیل ملز کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

سوشلسٹ مڈل ایسٹ ویب سائٹ

ورکرزکونسل انٹرنیشنل موومنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*