رپورٹ: PTUDC کراچی
پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفیوں، نجکاری اورآئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے تسلسل میں کل مورخہ 19 دسمبر کو ملیر پریس کلب کراچی کے سامنےبھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین، سپریم کونسل آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور ملازمین کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Our fight will continue until revival of Steel Mills and permanent jobs for all employees@Hammad_Azhar@ImranKhanPTI@a_hafeezshaikh#NoToPSMRetrenchment#ReviveSteelMills pic.twitter.com/yoN6y0W17i
— Pakistan Trade Union Defence Campaign (Official) (@PTUDC1) December 19, 2020
اس موقع پرانصاف لیبر یونین، پاکستان سٹیل ملز کراچی سی بی اے کے چیئرمین یاسین جھامرو، آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری اکبر ناریجو، انفارمیشن سیکرٹری نوید آفتاب، نذیر جان، سرور نیازی، چوہدری فہیم گل انصاف ورکر یونین جنرل سیکرٹری، خالد چنا، چوہدری یسین ، شوکت کورائی، PTUDC اسٹیل ملز کے چیئرمین اکبر میمن،رضوان، مرکزی فنانس سیکرٹری ماجد میمن، مرکزی رہنما جنت حسین، پیپلز پارٹی کے رہنما ریاض لنڈ، انقلابی طلبا محاذ RSF سے فیاض اور حاتم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جبری برطرف ملازمین اور پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔