کراچی: سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف تاریخی احتجاج کا اعلان

 رپورٹ: PTUDC کراچی

آل ایمپلائزایکشن کمیٹی آف پاکستان اسٹیل ملزکا اہم اجلاس مورخہ 20 ستمبر کو کنوینر صدر پاسلو عاصم بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اکبر ناریجو، سلیم گل، عبد الحق چنا، ہارون خٹک، چوہدری یاسین، نوید آفتاب،اکبر میمن، اقبال مہر اورایکشن کمیٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کی مجوزہ نجکاری، ملازمین کے مسائل اور خاص طور پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا اگر بدھ مورخہ 23 ستمبرکوکیبنٹ کے ای سی سی اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری نہ دی گئی تو جمعہ مورخہ 25 ستمبر کو سٹیل ملز میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اب سر سے پانی اونچا ہوگیا ہے۔ ملازمین کے پاس بچوں کے یونیفارم، فیسز اور کورس لینے کے لیے پیسے نہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*