راولاکوٹ: فنی ملازمین غیرجریدہ محکمہ برقیات کے محنت کشوں کی ہڑتال کا آغاز

رپورٹ :PTUDC راولاکوٹ

مورخہ10اکتوبر 2018ء راولاکوٹ پونچھ ڈویژن میں فنی ملازمین غیرجریدہ محکمہ برقیات کے محنت کشوں نے معطل محنت کشوں کی بحالی، آفیشٹنگ محنت کشوں کی اپ گریڈیشن، سرکل سطح پر سنیارٹی کی بحالی، رسک الاؤنس کا اجراء، ناظم برقیات پونچھ ڈویژن کا تبادلہ اور دیگر مطالبات کے حصول کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کا آغا ز کر دیا۔ ہڑتال میں ضلع بھر کے محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ برقیات کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ہڑتالی محنت کشوں سے مرکزی صدر فنی ملازمین غیرجریدہ کشمیر اعجاز شاہسوار، مرکزی راہنماء اپیکا آزاد کشمیر سردارامتیاز خان، ضلعی صدرفنی ملازمین غیرجریدہ پونچھ محمد قیوم خان، جنرل سیکرٹری پونچھ ڈویژن داود رفیق اور دیگر نے خطاب کیا۔ دوران خطاب مقررین نے حکومت، بیوروکریسی اور انتظامیہ پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اتنے بے حس اور مفاد پرست ہو چکے ہیں، ان کو عام محنت کش طبقہ نظر ہی نہیں آتا وہ صرف اپنی اپنی دولت میں اضافہ اور پروموشن کے چکر میں لگے ہوتے ہیں ان کو غرض ہی نہیں ہوتی کہ ان کے ساتھ سارے کا سارا کام کرنے والا محنت کش بھی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس لئے عام محنت کشوں کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر ایک کا زخم سب کا زخم کی سوچ کے تحت حکمرانوں اور بیوروکریسی کے خلاف لڑائی کا آغاز کرے تاکہ ہم اپنے مسائل ملکر حل کروا سکے اور جیت سکے۔

ہم اس ہڑتال کو اس وقت تک جاری رکھے گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہڑتال کا دائرہ کار پورے کشمیر میں پھیل سکتا ہے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے وفد نے بھی ہڑتالی کیمپ کا وزٹ کیا اور فنی محنت کشوں کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*