سکھر: مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

رپورٹ:احسن جعفری

سکھر میں محنت کشوں کا عالمی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مرکزی ریلی حرا میڈیکل کمپلیکس سکھر سے نکالی گئی جس کا انعقاد پاک ہائیڈرو الیکٹرک یونین اورپاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں پاکستان موٹرورکس ایسوسی ایشن سکھر، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف سکھر، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ریلوے مزدور یونین،ایریگیشن یونین،CBAیونین پی ٹی سی ایل، میونسپل لیبر یونین، سوئی گیس یونین، ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ کونسل، سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC نے شرکت کی۔

ریلی تیر چوک اور بیراج روڈ سے ہوتے ہوئی گھنٹہ گھر پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے شریک یونین کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے نجکاری کو عالمی سامراج کی محنت کشوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ جلسے سے سید زاہد شاہ (سیپکوسکھر)، علی مردان شیخ (سکھر میونسپلٹی)، عبدل حلیم آخوند(سیپکوسکھر)، خادم حسین شیخ (ایس ایس جی)، امیر علی شیخ (رویوینیو)، شفیع اللہ کلوڑ(پی ٹی سی ایل)عبدالماجد جسکانی (ڈسٹرکٹ کونسل)، خادم حسین کھوسو(ایریگیشن)، سمینا عباسی(سوشل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ) اور سعید خاصخیلی(پی ٹی یو ڈی سی) نے خطاب کیا۔ جلسے کے شرکا نے تمام محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا عہد کیا کہ کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کے محنت کشوں کے مسئلے کے حل کے لئے تمام یونینز متحد ہو کر جدوجہد کریں گی۔ PTUDC کے کامریڈ سعید خاصخیلی نے انتہائی جامع انداز میں عالمی سرمایہ دارانہ نطام کی خامیوں کی نشاندہی کی اور ساتھ ہی پاکستان میں موجودہ تبدیلی سرکار کی مزدور دشمن پالیسیوں کی نشاندہی کی۔ PTUDCکے کامریڈز نے جلسہ گاہ میں PTUDC کی جانب سے جاری کیا گیا لیفلٹ محنت کشوں میں تقسیم کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*