ملتان: ریل مزدور اتحاد، پی ٹی یو ڈی سی اور دیگر یونینزکا مشترکہ اجلاس

رپورٹ: PTUDC ملتان

ریلوے لیبر یونین، ریل مزدور اتحاد اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC کے زیراہتمام اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مبشر شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی عنایت علی گجر مرکزی صدرریلوے لیبر یونین ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے عنایت علی گجرمرکزی صدر ریلوے لیبر یونین، مبشرشاہ ڈویژنل صدر ریل مزدور اتحاد ملتان، ندیم پا شاایڈووکیٹ آرگنائزرPTUDC، الیاس خان مرکزی رہنما PTUDC، کاشف محمود بھٹی سینئر وائس چیئرمین ایمپلائیز ویلفیئر یونین ایف بی آر، چوہدری سلیم جاوید گجر رہنما PTDC، فیصل ریلوے لیبر یونین، ذیشان شہزاد رہنما واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین،  اسلم انصاری آرگنائزرعوامی ایکشن کمیٹی ملتان، محمد ساجد آرگنائزر انقلابی طلبہ محاذ ملتان نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی مزدور دشمن اور عوام دشمن مالیاتی پا لیساں بے رحمی سے نافذ کررہے جس کےخلاف 5 اگست کو ریلوے پہیہ جام ہڑتال کی جا ئےاور د فاتر کی مکمل تالا بندی کی جا ئے گی۔

مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کیا کہ ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں میں چھانٹیاں اور جبری برطرفیاں فوراً بند کی جائیں۔ پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوراً ختم کیا جائے۔ تمام ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائے۔ مہنگائی، نجکاری سرمایاںداری کے خلاف آل پا کستان ایمپلائیز لیبر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، تمام ادادوں کی ٹریڈز یو نینیز اورایسوسی ایشن کا مشترکہ لا ئحہ عمل مرتب کرتے ہو ئے احتجاج کا دائر ہ وسیع کیا جا ئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*