عالمی یوم مزدور کے موقع پر’ورچیوئل یوم مئی2020ء ریلی ‘ کا انعقاد

رپورٹ: PTUDC

 عالمی یوم مزدور 2020ء ایسے وقت میں منایا جا رہا جب دنیا کورونا وبا کی زد میں ہے، وبا کے پھیلاؤکی روک تھام کی خاطرریاست کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،جس کے باعث آبادی کا بڑا حصہ گھروں پر رہنے پر مجبور ہے۔اس کیفیت میں روایتی طریقہ کار سے بڑے پیمانے پرریلیاں، جلسے کا انعقاد کرنا ممکن نہیں لہٰذا اس ابتر صورتحال میں PTUDC کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں یوم مئی کی محدود تقاریب کے ساتھ ساتھ ’ورچیوئل یوم مئی2020ء ریلی‘ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کو سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔ ریلی کا آغاز صبح 10بجے ہوا اور یہ شام تک جاری رہی اس دوران دنیا  بھر سے سینکڑوں افراد اس ریلی کا حصہ بنے۔ اس ریلی سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDC کے عہدے داران سمیت پورے ملک کے مختلف حصوں سے 34 سے زائد ٹریڈ یونیز، مزدوراور طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 45 سے زائد رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس کے ساتھ سپین، برطانیہ اور ملائیشیا سے PTUDCاور جمو ں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF کے رہنماؤں نے بھی خصوصی خطاب کیا۔

پیپلز یونٹی کے رہنما رمضان لغاری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔

مقررین میں PTUDC سے نذرمینگل مرکزی چیئرمین، انور پنہور صوبائی صدر سندھ، بشری عزیز ویمن آرگنائزر آزاد کشمیر، نثار چانڈیو حیدرآباد، طارق چغتائی آرگنائزرآزاد کشمیر، شاہد انور رہنما شمالی پنجاب، پرشوتم رہنما میرپور خاص سمیت عباس تاج صدر پینٹرز یونین صادق آباد، ڈاکٹر سرمد رہنما گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب، اعظم سواتی نادرا ایمپلائز یونین، جاوید احمد صدر میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین راولپنڈی، فاروق طارق کسان رابطہ کمیٹی، ملک فتح رہنما واپڈا ہائیڈرو یونین، راجہ عمران رہنما ریلوے لیبر یونین، سراج خٹک صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک، عزیز عباس برطرف ملازم میونسپل کمیٹی صادق آباد، ابرار لطیف مرکزی چیئرمین جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن JKNSF، یاسر حنیف جنرل سیکرٹری JKNSF، سعد ناصر آزاد کشمیر ٹیچرز یونین، امجد شہسوار سابق صدر JKNSF وآرگنائز ر PTUDC ملائیشیا، آفتاب احمد ضلعی جنرل سیکرٹری PWD یونین آزاد کشمیر،عرفان یعقوب چیئرمین JKNSF برطانیہ برانچ، عصمت اللہ عابد ضلعی جنرل سیکرٹری YDA آزاد کشمیر، فوزیہ فاطمہ رہنما پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز، ملک شکیل اعوان سیکرٹری نشرواشاعت آل پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن، عمرعبداللہ آرگنائزر انقلابی طلبہ محاذ RSF، حبیب چانڈیو صدر PWD یونین رحیم یار خان، محمد توقیر کنوینر آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز، شیخ عدنان علی جنرل سیکرٹری ٹریٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین حیدرآباد، محمد سمیع طالب علم رہنما BZU ملتان، حمید اخترچیئرمین بلدیہ یونین کوٹ ادو، اکرم نوری صدر پاور لومز لیبر یونین ملتان، خلیل بابر سابق نائب صدر JKNSF، سید عارف شاہ چیرمین یوٹیلٹی سٹورایمپلائز یونین، شیخ مجید چیئرمین سکائی ویز یونین پی آئی اے، رمضان لغاری صدر پیپلز یونٹی راولپنڈی، اکبر میمن رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان سٹیل ملز، لیاقت ساہی صدر ڈیموکریٹک یونین سٹیٹ بنک آف پاکستان، سندس رہنما شعبہ صحت ملازمین، جہانزیب بابر مزدور رہنما فاطمہ فرٹیلائزر، نواب دین لاشاری جنرل سیکرٹری FFC مزدور یونین صادق آباد، چوہدری آصف کریم ایڈووکیٹ ملتان، اصغر دشتی رہنما گڈو پاور پلانٹ مزدور یونین کشمور،حبیب چانڈیو ضلعی صدر PWD رحیم یار خان، بلال رند آرگنائزر PTUDC سپین، رابعہ بنک ملازم اور آصف شاہین مرکزی صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیرشامل تھے۔

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کی بربریت پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کورونا بحران نے موجودہ طبقاتی سماج کی اصلیت کو محنت کشوں کے سامنے عیاں کیا ہے، اس وقت پوری سرمایہ داری سجدہ ریز نظر آرہی ہے۔ پوری دنیا میں صحت کے نظام کی ابتر صورتحال عیاں ہے، لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث محنت کش طبقے کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔جبری بر طرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ ریاست کی جانب سے بھی محنت کشوں کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ مقررین نے کورونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل شعبہ صحت کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں حفاظتی سامان مہیا کیا جائے اور ان کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ مقررین نے PTUDC کی جانب سے کورونا کے خلاف حکمت عملی اور مطالبات و پروگرام کی تائید کی۔

آخر میں تمام بحث کو سمیٹتے ہوئے  PTUDC کے مرکزی جنرل سیکرٹری قمرالزمان نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کے خلاف عالمی سطح پر محنت کشوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ صرف محنت کشوں کا اتحاد ہی کورونا وبا اور سرمایہ داری کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ جس کے لئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ (ریلی کی مکمل ریکارڈنگ کے لئے یہاں کلک کریں۔)

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*