اسلام آباد: واپڈا ہائیڈرو یونین کا 14 اکتوبر کو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کا اعلان

رپورٹ: سجاد حسین ساجد، سیکرٹری انفارمیشن آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نے “آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز اینڈ لیبر تحریک” کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت اور چودہ اکتوبر کو اسلام آباد میں قومی مزدور و ملازمین ریلی میں بھرپور طریقے سے شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں واپڈا سی بی اے کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے کہا کہ یونین اصولی طور پر پہلے ہی مزدور اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ کیونکہ نجکاری کی لٹکتی تلوار، کم تنخواہیں، سٹاف کی کمی، تعلیم اور علاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کا فقدان، کنٹریکٹ، کنٹیجینٹ، و ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور اپ گریڈیشن کے معاملات اور لیبر لاز کی خلاف ورزیاں اور مہنگائی و بیروزگاری واپڈا اور دیگر اداروں کے ملازمین اور محنت کش طبقہ کے مشترکہ مسائل ہیں۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی چیئرمین حاجی اقبال خان کی قیادت میں پیسکو ملازمین کا ایک بڑا جلوس اسلام آباد ریلی میں شریک ہوگا، جبکہ آئیسکو کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے عہدیداروں کو تمام آئیسکو دفاتر سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کارکنان کی مزدور ریلی میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ راولپنڈی سرکل سے زونل چیئرمین طارق نیازی، اٹک سرکل سے زونل چیئرمین رحیم حسین بخاری، اسلام آباد سرکل سے زونل چیئرمین محمد عمران خان، چکوال سرکل سے زونل چیئرمین ملک خالد محمود، جہلم سرکل سے زونل چیئرمین حاجی عبدالجبار، پی اینڈ ڈی کنسٹرکشن سرکل سے زونل چیئرمین انار گل، ایم اینڈ ٹی سرکل سے زونل چیئرمین ملک عبدالقادر اور جی ایس او سرکل سے زونل چیئرمین سردار وقار احمد خان کی قیادت میں قافلے دن ایک بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں تنخواہ دار و محنت کش طبقہ کے مطالبات کی منظوری کیلئے مشترکہ پرامن ریلی نکالی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*