پشاور: واپڈا مجوزہ نجکاری، خیبرپختونخوا میں ہائیڈرو یونین کے احتجاجی مظاہرے

رپورٹ: PTUDC پشاور

 خیبرپختونخوا میں واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام محکمہ واپڈا کی مجوزہ نجکاری اور خالی آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے جس میں حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور بھرتیاں جلد از جلد عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈ روالیکٹر ک ورکر ز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال ، سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ، محمدحسین ، شفیع اللہ ، ناصر خان ،طارق خان ، یونس شاہ ، محبو ب شاہ اور دیگر کی قیادت میں پیسکو اورٹیسکو کے ہزاروں محنت کشوں نے پیسکو ہیڈ کوارٹرپشاورمیں پیسکو کی مجوزہ نجکاری، پیسکومیں بڑھتے ہو ئے جان لیوا حادثات، بھرتی میں تاخیر، تنخواہوں میں عدم اضافہ اور بونس کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھر نا دیا گیا بعدازاں صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے ریلی کے شرکاء سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال، سیکرٹری نور الامین حیدرزئی اوردیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیسکو اور ٹیسکوکے غیور محنت کش کسی بھی قیمت پر ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

پورے صوبے کی طرح مالاکنڈ میں بھی واپڈا ہائیڈرویونین کی جانب سے جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس میں واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اورحکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مرکزی نائب صدر غفران احد کی قیادت میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین PTUDC کے وفد نے واپڈا ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ میں شرکت کی۔ غفران احد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزدور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان ظالم حکمرانوں کو صرف محنت کشوں کا اتحاد ہی شکست دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*