لاہور: ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا 14 اکتوبر کواسلام آباد مارچ کرنے کا اعلان

رپورٹ: YDA پاکستان

مورخہ 10 اکتوبر کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام صوبائی یونٹس کی ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور کیبنٹ ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پاکستان میڈیکل کمیشن پر تفصیل سے اظہار خیال کیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام یونٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو متفقہ طور پر رد کر دیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی باڈی ہے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے مخالف ہے ۔ پوری دنیا میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز منتخب شدہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ نئے قانون کا اطلاق غیر منظم طریقے سے لاگو کر کے پاکستان بھر کے لاکھوں طلباء کا مستقبل تاریک کر دیا گیا یے۔

پاکستان کے تمام صوبوں میں اس قانون کے خلاف منظم تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا۔ وائی ڈی اے نے میڈیکل کالجزز کی سطح پر طلبہ کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ تمام صوبوں میں قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اور 14 اکتوبر کو پاکستان بھر کے ڈاکٹرز کا اسلام آباد مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ملک بھر سے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز شریک ہونگے۔ اس کے بعد تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*